Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Black water by Tariq Ismail

Go down

newww Black water by Tariq Ismail

Post by Admin Fri Dec 09, 2011 8:35 am

بلیک واٹر از طارق اسماعیل ساگر


[You must be registered and logged in to see this link.]


طارق اسماعیل ساگر کا ایک اور لا زوال شاہکار ناول جس میں پاکستان میں مصروف کار صیعونی طاقتوں کو بے نقاب کیا گیا ہے ۔


’’بلیک
واٹر‘‘ نے عراق کے بعد پاکستان کا رخ کیا تو پاکستان کے آزاد اور بیدار
معزز صحافیوں نے حکومت کی پراسرار خاموشی کو توڑتے ہوئے نعرہ حق بلند کیا
اور بلیک واٹر کی گھناؤنی کارروائیوں سے پاکستانیوں کو آگاہ کرنے کا بیڑہ
اٹھایا۔ جن صحافیوں نے یہ نعرہ مستانہ بلند کیا۔ ان میں نمایاں نام طارق
اسماعیل ساگر کا ہے جو اپنی جرأت مندی کے لئے پاکستان اور بیرون ملک ایک
خصوصی مقام رکھتے ہیں ۔ ان کی خصوصاً ساؤتھ ایشیا کے حوالے سے لکھی تحریروں
کو سند سمجھا جاتا ہے۔سائوتھ ایشیاء میں بھارتی بالادستی کے لئے سرگرم
بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی RAWاور اُس کے پُشت پناہی کرنے والی ایجنسیوں کے
حوالے سے اُن کی تحریروں کو خصوصی توجہ سے پڑھا جاتاہے ۔

فاضل مصنف نے اس
انتہائی اہم کتاب میں نہ صرف بلیک واٹر بلکہ سوات، فاٹا اور بلوچستان میں
غیر ملکی مداخلت کیوں، کب، کیسے شروع ہوئی؟ اس خطے میں امریکہ، اسرائیل،
بھارت کے مفادات اور عزائم کیا ہیں؟ ’’را، موساد، سی آئی اے‘‘ اور دیگر
انٹیلی جنس ادارے یہاں کیا کر رہے ہیں؟ ان کے ٹارگٹس کیا ہیں؟ پاکستانی
بیورو کریسی میں ان پاکستان دشمن طاقتوں کے لئے سافٹ کارنر رکھنے والوں کے
بھیانک عزائم کیا ہیں؟ ’’سی آئی اے‘‘ اور ’’را‘‘ نے قیام پاکستان کے بعد سے
آج تک الگ الگ اور مشترکہ پاکستان کے خلاف کون کون سے آپریشن کئے اور اب
تک کر رہے ہیں؟

پاکستان کو دولخت
کرنے سے موجودہ صورتِ حال تک پہنچانے میں سی آئی اے، را، موساد اور دیگر
پاکستان دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کیا کردار رہا ہے؟ مذہبی شدت پسندی کے
جذبات کو کیسے، کب، کس نے اور کیوں ہوا دی؟ پاکستان کے انتہائی محب وطن
اور اسلام کے شیدائی عوام کو غیر ملکی ایجنسیوں کی معاونت سے بہکانے،
بھڑکانے اور حکومت سے ٹکرانے کے بعد اپنا اُلو سیدھا کرنے والے مذہبی
راسپوٹین کون ہیں؟ پاکستان کو دہشت گردی کی آگ کا ایندھن بنانے والوں کی
اصلیت کیا ہے؟ اور ملکی و غیر ملکی شخصیات، ادارے، ایجنسیاں، میڈیا آخر
’’آئی ایس آئی‘‘ پر ہی کیوں بار بار حملہ آور ہوتے ہیں۔ ممتاز مصنف صحافی
بین الاقوامی اور ملکی امور پر اتھارٹی سمجھے جانے والے ’’طارق اسماعیل
ساگر‘‘ نے اپنی مایہ ناز تصنیف میں ان سوالات کے جوابات دئیے ہیں جو ساری
قوم کی آنکھیں کھول دیں گے۔

Total Pages=588

[You must be registered and logged in to see this link.][You must be registered and logged in to see this link.]
Admin
Admin
Administrator
Administrator

Points : 823
Posts : 289
Reputation : 0
Join date : 2010-05-06
Age : 32
Location : Tambaktooo

http://hujra.co.cc

Back to top Go down

Back to top

- Similar topics

 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum